ڈینگی، ناقص کارکردگی والے محکموں کیخلاف سخت ایکشن کا انتباہ

March 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے اقدامات اور آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی ملتان عمر جہانگیر نے ضلع میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ کمشنر نے کہا کہ حالیہ موسم کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل و نجی عمارتوں کو سیل کرنے کا آغاز کیا جائے۔زیرتعیمر عمارات اور جوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے بتایا کہ ڈویژن میں اب تک ان ڈور 395 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران 13 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ڈویژن میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وٹو،ڈائیریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم رمزی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قریشی متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔