ڈیرہ کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے‘ نثار خان

March 26, 2023

پشاور (جنگ نیوز) کمشنر ڈیرہ ڈویژن نثار احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ڈیرہ کی عوام کے توقعات پر پورا اتریں اور لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں ۔مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کیلئے وسائل بہت کم ہیں اسی لئے مختلف اقدامات اور لوگوں کو ریلیف فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے مگر کوشش یہی ہو گی کہ انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں۔ مخیر حضرات اس دور میں بھی کار خیر کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے غرباء و مساکین اور بیواؤں کے لیے سپل ہاؤس میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر بھی ڈیرہ میں کافی وقت گزارامجھے امید نہیں تھی کہ میں یہاں دوبارہ آؤں گا لیکن غیور عوام کا خلوص مجھے دوبارہ یہاں کھینچ لایا ہے لہٰذا میں تمام کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے پورے ڈویژن کی عوام کو ہر ممکن ریلیف اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا۔