عقیدہ ختم نبوت ؐپر ایمان دین کالازمی تقاضا ہے،منہاج القرآن علماء کونسل

March 26, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز مختلف موضوعات پر لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، پشاور، ملتان،ا سلام آباد، سکھر، حیدرآباد، کراچی، رحیم یار خان، بہاولپور، فیصل آباد، مظفرآباد، ایبٹ آباد، ڈیرہ خازیخان، مانسہرہ، گلگت و بلتستان سمیت دیگر شہروں میں درس عرفان القرآن دے رہے ہیں ۔ لاہور میں 100سے زاہد مقامات پر دروس عرفان القرآن دئیے جارہے ہیں، علامہ رانا محمد ادریس نے عقیدہ ختم نبوت ؐ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐپر ایمان دین کالازمی و بنیادی تقاضا ہے ،رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ قرآن حکیم خیر کا سرچشمہ ہے۔جتنی اور جیسی خیر تم اس سے مانگوں گے یہ تمہیں دے گا۔ رمضان المبارک اصلاح و تربیت اور عملی زندگی کو درست کرنے کا مہینہ ہے۔ علامہ فیاض بشیر نے عقیدہ ختم نبوت ؐ، علامہ صابر کمال وٹو نے عقیدہ شفاعت،علامہ ثنا ء اللہ ربانی نے کامیابی کے بنیادی تقاضوں کے موضو ع پر خطابات کیے۔ علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ محمد لطیف مدنی،علامہ غلام مرتضی علویٰ،علامہ منہاج الدین قادری، علامہ محمود مسعود قادری،علامہ جمیل احمدزائد، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ مہتاب اظہر راجپوت، علامہ حسن محمود جماعتی سمیت دیگر سکالرز درس قرآن دے رہے ہیں۔