ماڈل بازاروں میں گھی اورتیل کے سٹالز

March 26, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ صنعت و تجارت نے پاکستان وبناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تعاون سے مختلف ماڈل بازاروں میں گھی اور تیل کے سٹالز لگائے ہیں جہاں مارکیٹ کے مقابلے میں کافی کم قیمت پر گھی اور تیل دستیاب ہے۔ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق وناسپتی گھی کی فی کلو قیمت 554 روپے ہے جبکہ ان سٹالز پر یہ 20 روپے کم فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چکن، سبزیاں، پھل اور گروسری کی اشیاء بھی بہت کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھی ایسوسی ایشن اور شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ماڈل بازاروں میں گھی اور چینی کے سٹالز لگائیں۔