لندن کی خاتون بیوٹیشن نے کینسر کو شکست دے دی

March 27, 2023

راچڈیل (نمائندہ جنگ) لندن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بیوٹیشن نے ڈاکٹرز کی تشخیصی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دیدی 28سالہ بیوٹیشن پیرس ویلز کو مارچ 2022میں گرد ن کے اگلے حصے میں گانٹھ محسوس ہوئی ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے بتایا کہ اسکی گانٹھ کو کینسر نہیں کہا جا سکتا یہ عام نزلہ زکام کی وجہ سے اثرات ہو سکتے ہیں مگر ڈاکٹروں کی رائے کو مسترد کردیاگیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے جی پی کو فون کیا لیکن مبینہ طو رپر بتایا کہ وہ صرف دن کے وقت ٹیلی فون پر مشاورت کر سکتی ہیں۔ برطانیہ میں معاشی بحران کی وجہ سے طویل عرصہ سے این ایچ ایس ملازمین اور ڈاکٹرز اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ لیکر احتجاج کر رہے ہیں ‘ متاثرہ خاتون اگلے روز کینٹ کے اورپنگٹن میں پرنسس رائل یونیورسٹی ہسپتال میں بیرونی طور پر چلائے جانے والے فوری نگہداشت کے مرکز پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے دوبارہ چیک اپ کیاپیرس ویلز نے کہا کہ ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ یہ ایک ہفتہ قبل نزلہ زکام کی وجہ سے ہوا تھا ویلز کی خالہ جو پرنسس رائل ہسپتال کے ریڈیولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں نے ڈاکٹروں کی رائے کو مسترد کر دیا اور اپنی بھانجی کو سکین کروانے کی ترغیب دی نتائج نے اس بات کی تصدیق کی کہ گانٹھ دوسرے مرحلے کے ہڈکن لیمفوما کی وجہ سے ہوئی ہے ایک کینسر جو لمفیٹک نظام میں تیار ہوتا ہے اور پورے جسم میں پھیل جاتا ہے کا شکار ہو چکی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 2,100افراد اور امریکہ میں ہر سال 8,500افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے اس مرض میں مبتلا تین چوتھائی لوگ کم از کم 10 سال تک زندہ رہتے ہیں خاتون کا اس مرض کی تشخیص کے بعد موثر علاج شروع ہوا ‘ جس میں کیموتھراپی کے آٹھ راؤنڈ اور ریڈیو تھراپی کے 17 راؤنڈ شامل تھے طویل علاج کے بعد اسے کینسر کے مرض سے نجات حاصل ہو گئی ‘ متاثرہ خاتون نے اس پر بہت خوش ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسکی خالہ کی وجہ سے وہ آج صحت یاب ہے کیونکہ انہوں نے ہی ا سکا مرض پکڑنے میں مدد دی۔ اور یہ سب اسی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ میری خالہ ریڈیالوجی میں کام کرتی ہیں وہ تجربے کی بنا پر ایسا سوچ رہی تھیں الٹراؤنڈ میں تشخص ہوئی اور میں آج علا ج کے بعد صحت یاب ہوں۔