جیم خانہ ٹرافی: عمر ایسوسی ایٹس اور گرئینو سیمیکس کامیاب

March 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس رمضان ٹرافی میں عمر ایسوسی ایٹس نے ہیروز سی سی کوئٹہ کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسماعیل شاہ نے 52 رنز اسکور کئے۔ عمر ایسوسی ایٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے،محمد نافع نے72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ دوسرے میچ میں گرئینو سیمیکس نے کوئٹہ کر کٹ اکیڈمی کو92 رنز سےہرادیا۔ گرئینو سیمکس نے 6 وکٹ پر 209 رنز بنائے، عبید اللہ 75 اور اسامہ بلوچ نے 45 رنز بنائے۔ حریف ٹیم 117 آؤٹ ہوگئی۔ اسپنر شہزر محمد نے پانچ وکٹ لیے ۔