ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ریٹائر پولیس افسر جاں بحق، 2 افراد زخمی

March 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائر پولیس افسر جاں بحق جبکہ ڈکیتی اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر d/6 گلستان کاظم مکان نمبر r-238 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 52 سالہ سید مسعود علی شاہ جاں بحق ہو گیا ،مقتول ریٹائرڈ پولیس افسر تھا، ایف بی ایریا بلاک 20 کے ڈی سی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 19 سالہ معاذ واسطہ ولد رضا واسطی زخمی ہو گیا ، اورنگی ٹاؤن نمبر 5 سیکٹر 12 میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 22 سالہ صلاح الدین زخمی ہو گیا،منگھوپیر ناردرن بائی پاس بن مراد چوکی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 70 سالہ شرافت خان ولد عابد خان زخمی ہو ا، لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں ذاتی تنازع پر فائرنگ سے 30 سالہ محمد حسین،سعید آباد گلشن مزدور قبرستان کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کانسٹیبل 33 سالہ محب اللہ ولد ولی ایاز زخمی ہوگیا، مانسہرہ کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ حضرت اللہ ولد شاہ گل زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کا شاخسانہ ہے،شرافی گوٹھ مرتضیٰ چورنگی بابر کانٹا کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ ذوالفقار علی ولد علی شیر زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ۔