جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت اورل ہیلتھ ویک منایا گیا

March 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے تحت منہ کی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اورل ہیلتھ ویک منایاگیا جس کا مقصد عوام کو منہ کی بیماریوں سے بچانے کیلئے منہ کی صحت کی اہمیت اور اسکے مجموعی صحت پر اثرات کو اجاگر کرنا، بچوں اور نوجوانوں کو حفظان صحت کے طریقوں کو اپنانے کی تلقین کرنااور عوام کو باقاعدگی سے ڈینٹل چیک اپ کی ترغیب دینا شامل تھا۔ہفت روزہ سیشنز کے دوران شعبہ کمیونٹی اینڈ پریونٹو ڈینٹسٹری کی سربراہ ڈاکٹر مریم اظفر کی زیر نگرانی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کی او پی ڈیز، دارالسکون اور اولڈ ایج ہومز میں کیمپس لگائے گئے جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیاگیا، انہیں منہ کی صحت کے حوالے سے تحریری مواد ، ٹوٹھ برش اور ٹوٹھ پیسٹ پیش کیا گیا اور منہ کی بیماریوں کے شکار افراد کوجامعہ کی او پی ڈی میں چیک اپ کی تجویز دی گئی ۔اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نےکہاکہ مجموعی صحت کا تعلق براہ راست منہ کی اچھی صحت سے ہے۔