لودھراں، بچے سے زیادتی کے مجرم کو 21 سال قید، 11؍ لاکھ جرمانہ

March 27, 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ) ضلعی عدالت نے تھانہ سٹی لودھراں میں درج بچے سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم محمد رضوان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 11؍ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ مزید قید کاٹنی ہو گی، عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے متاثرہ کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، ملزم محمد رضوان پر الزام تھا کہ اس نے 2019 میں چوتھی جماعت کے طالب علم کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔