ناجائز منافع خوری، بوگس چیک کے الزامات پر مقدمات درج

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ نیو ملتان نے ناجائز منافع خوری کے الزام میں دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ منان اور عمران اپنی دکانوں میں اشیا خوردونوش اضافی قیمتوں پر فروخت کرتے پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر کیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد کو ارشد نے درخواست دی کہ خادم نے اس سے رقم ادھار لی اور بدلے میں ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بوگس ثابت ہوا۔تھانہ صدر شجاعباد کو اویس نے درخواست دی کہ عمر نے اس سے رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا۔پولیس تھانہ قطب پور نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو حسین نے دی درخواست میں الزام عائد کیا گیا شہباز وغیرہ اسکی شادی شدہ خاتون بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔جبکہ پولیس تھانہ شاہ شمس کو الیاس نے درخواست دی کہ تین نامعلوم افراد اسکی بہو کو اغوا کرکے لے گئے۔