آٹا پوائنٹ پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کیخلاف کارروائی، 2 افراد گرفتار

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) مفت آٹا پوائنٹ بمقام سپورٹس گرؤانڈ پر کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن کے عملے نےکارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو پکڑ کر پو لیس کے حوالے کردیا اور ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان عامر خٹک کو شکایات ملیں تھیں کہ سپورٹس گراؤنڈ میں آٹا تقسیم کے موقع پر پارکنگ اسٹینڈ مافیا نے پارکنگ کے نام پیسے وصول کر رہے تھے جس پر کمشنر ملتان عامر خٹک نے فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے2افراد کو گرفتار کر لیا۔