کینیڈا نے ایران کی 8 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

March 27, 2023

کینیڈا نے ایران کی 8 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندیاں لگائیں۔

کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پابندیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب، قانون نافذ کرنے والی فورس کے اہلکار، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے میں ملوث ایرانی حکام بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اپنے لوگوں کے جائز مطالبات کے خلاف بدترین دباؤ کی پالیسی ترک کرے۔