2018 سے 2022 کے وسط تک پولیس نے2847 بچوں کو ننگا کرکے تلاشی لی

March 28, 2023

لندن (پی اے) انگلینڈ کی چلڈرنز کمشنر کی جانب سے شائع کی جانے والی فہرست کے مطابق 2018 سے 2022کے وسط تک پولیس نے2,847بچوں کو ننگا کرکے تلاشی لی لیکن یہ فہرست اس اعتبار سے مکمل نہیں ہے کہ مکمل ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے تمام فورسز نے CCo کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ اطلاعات کے مطابق بیڈ فورڈ شائر، کیمبرج شائر، Dyfed-Powys، گلوسسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر پولیس کی جانب سے کوئی اعدادوشمار فراہم نہیں کئے گئے۔ چلڈرنز کمشنر کی جانب سے شائع کی جانے والی فہرست میں ہر پولیس فورس کی جانب سے بچوں کی تلاشی کی تعداد بھی درج کی گئی ہے، فہرست کے مطابق بچوں کو ننگا کر کے تلاشی کےایون اور سمرسٹ میں 3;74 برٹش ٹرانسپورٹ 2; 45، چے شائر میں 10لندن سٹی میں 10،کلیولینڈ میں 10،کمبریا میں 10، ڈربی شائر میں19،گریٹر مانچسٹر میں 20، Gwent میں 14،ہیمپشائر اور آئلے آف Wight میں 133; 5 ،ہرٹ فورڈ شائر میں 202،ہمبر سائیڈ میں 20،کینٹ میں5; 133،لنکا شائر میں 56،لیسسٹر شائر میں 23،لنکن شائر میں 17،میری سائیڈ میں 150 ،میٹروپولیٹن پولیس 891،نارفولک 14،نارتھ ویلز 12،نارتھ یارک شائر 37،نارتھمپٹن شائر 54، نارتھمبریا 10،سائوتھ ویلز 108،سائوتھ یارک شائر 16،اسٹیفورڈ شائع 14،سفولک 48،سرے 80، سسیکس 50، ٹیمز ویلی 181، واروک شائر 13، ویسٹ مرسیا 10، ویسٹ مڈ لینڈز 68 ، ویسٹ یارک شائر 43 اورولٹ شائر 28واقعات ریکارڈ کئے گئے۔