چوہدری غلام کی رحلت پر تعزیتی اجتماع کا انعقاد

March 28, 2023

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کے طاہر چوہدری کے ماموں اور آصف چوہدری کے چچا سمروڑ کوٹلی کے چوہدری غلام کی رحلت پر تعزیتی اجتماع آصف چوہدری کی رہائش گاہ پرہوا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔وفات پر چوہدری محمد رفیق آف بٹل، چوہدری واجد سمروڑ، چوہدری سراج مطلوب، شاہد زمان سرہوٹوی، زاروف کھوکھر اور متعدد دیگر شخصیات نے تعزیت کی ہے، دریں اثنا متعدد شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے چوہدری ریاست اور قریبی عزیز چوہدری تاج، یاسر چوہدری اور خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔