پانچ رکنی گروہ پکڑا گیا 15 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

March 28, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی اوراس کے چارساتھیوںراشد، علی رضا، سلیمان اور وکرم مسیح کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے، 12 چوری شدہ موٹرسائیکل ،3چھینے گئے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے۔