تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریلوے مزدوروں کے انجن شیڈ و اسٹیشن پر مظاہرے

March 28, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،ریلوے انجن شیڈ اور لاہور اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرے انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ، تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ورنہ ریل کا پہیہ جام کر دیں گے، سوموار کے روز ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دو الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ، ڈویژنل صدر پریم یونین فیاض احمد شہزاد ، سیکرٹری خضر حیات بیگ ، حاجی عزیز مدنی،طاہر گجر ،جنید خرم ،اسد اعوان،عامر بلی ، موسیٰ بلوچ اسدنقوی،ثناالله اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ریلوے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑےہیں اور وہ بغیر سحری اور افطاری کے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہوں اور ٹی اے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ورنہ احتجاج مزید سخت کیا جائے گا ، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ۔