بل گیٹس کی’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ سے متعلق سمجھ محدود ہے، ایلون مسک

March 28, 2023

فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کی ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ سے متعلق سمجھ محدود ہے۔

ایلون مسک اکثر ہی’آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI)‘ کے خطرات کے بارے میں اپنی آواز اٹھاتے نظرآتے ہیں۔

خاص طور پر، اے آئی چیٹ بوٹس کے بعد جیسے کہ چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) مائیکروسافٹ کا بنگ (Bing)، اور گوگل کا بارڈ (Bard) یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرسکتا ہے۔

دوسری جانب، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اس نئی ٹیکنالوجی کے حق میں ہیں اور ان کا خیال ہے کہچیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) جیسے آلات ہمارا مستقبل ہیں جوکہ انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ’The Age of AI Has Begin‘ کےعنوان سے لکھے بل گیٹس کے حالیہ بلاگ نے بھی میڈیا کی کافی توجہ حاصل کی۔

حال ہی میں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے ٹوئٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا جوکہ بل گیٹس کے مذکورہ بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے’آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)‘ کی اہمیت کے بارے میں بات کررہا تھا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے بل گیٹس کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں یاد ہیں، ان کی ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ سے متعلق سمجھ محدود ہے۔