کینٹ پولیس کی ریپ کو نان ایمرجنسی جرم شمار کرنے پر معذرت

March 29, 2023

لندن (پی اے) کینٹ پولیس نے ایک سائن کی نمائش پر جس میں ریپ اور جنسی حملے کو نان ایمرجنسی کرائمزمیں شمار کیا گیا ہے، معذرت کی ہے۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹبل نائجل بروکس نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے اور اگر اس سے ہمارے اوپر کسی کے اعتمادکو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معذرت کہتے ہیں۔ فورس کو ایک پولیس سٹیشن میں 421پرنٹ آؤٹ پر جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سائن میں ریپ کو فراڈ اور ٹریفک کے حادثات کے آگے رکھ کر نان ایمرجنسی شمار کیا گیا ہے اور اس کے متاثرین آن لائن پر رپورٹ کر سکتے ہیں،فہرست میں گھریلو زیادتی اور ہیٹ کرائم کو بھی شمار کیاگیاہے۔ فورس نےکہا ہےکہ پوسٹر جومیڈسٹون اسٹیشن میں پولیس سٹاف کے کسی رکن نے لگایا تھا ہٹا لیا گیا ہے۔ کینٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنرمیتھیو سکاٹ نےسائن کو قطعی غلط اور مکمل طور پر نامناسب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمشنر کی حیثیت میںان کی رائے نہیں اور نہ ہی کینٹ پولیس کی رائے ہے۔ بی بی سی پولیٹکس ساؤتھ ایسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی سی بروکس نے کہا ہے کہ ایک رکن لوگوں کے پولیس سے رابطے کا متبادل طریقہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم یہ غلط ہے اور وہ کسی بھی شخص کے کینٹ پولیس پر اعتماد کو ٹھیس پہنچنے پر حقیقی طور پر اظہار افسوس کرتےہیں وہ قطعی طور پر وضاحت کرتے ہیں کہ یہ ریپ اور جنسی حملے کے بارے میں فورس کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا ہم ان جرائم کو جو خوفناک ہیں ترجیح کی اعلیٰ ترین سطح کا حامل تصور کرتے ہیں۔