میکسیکو سٹی: پناہ گزین مرکز میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

March 29, 2023

میکسیکو(نیوزڈیسک)میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 37افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑے جانے والے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتا ہے۔