یوکرین میں امن کے لئے ہزاروں افراد کی دستخطی مہم میں شرکت

March 29, 2023

میڈرڈ(اے ایف پی) جنگ زدہ یوکرین میں جنگ بندی اور امن کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے دستخطی مہم میں حصہ لیا یہ دستخطی مہم ایک سال پہلے میڈرڈ میں شروع ہوئی تھی۔ اسپین کے دارالحکومت میں رینا سوفیہ آرٹ میوزیم کے سامنے شروع ہونے والی اس مہم میں ہزاروں گروپوں نے 81 پوائنٹس پر دستخط کئے۔ جن ممالک کے شہریوں نے دستخطی مہم میں حصہ لیا ان میں ارجنٹینیا، برازیل، کولمبیا، ڈنمارک، جرمنی، پرتگال، اور وینزویلا شامل ہیں۔ اس دستخطی مہم میں گروپوں نے امن قائم کرنے کے لئے ترانے بھی گائے۔ یہ دستخطی مہم روس کے یوکرین پر حملے کے ایک ماہ بعد میڈرڈ میں شروع ہوئی تھی۔