152 دکانداروں کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد، ایک دکان سیل

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ضلع وسطی میں مختلف دکانوں، مارکیٹس اوربچت بازاروں کا دوہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم متعلقہ افسران بھی موجود تھے، وہ لنڈی کوتل نارتھ ناظم،نارتھ کراچی بازار، ہادی مارکیٹ، ڈاکخانہ اور حیدری مارکیٹ بچت بازار گئے لنڈھی کوتل نارتھ ناظم آباد میں مختلف دکانوں پر کمشنر نے اپنی نگرانی میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فر وخت کروائیں،دریں اثنا ماہ رمضان کے چھٹے روز کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 152 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جبکہ ضلع کورنگی میں ایک دکان سیل کی گئیں، 28 آٹا فروشوں پر ایک لاکھ پانچ ہزار، نو بیکری والوں پر ایک لاکھ 57 ہزار، انیس پولٹری والوں پر 59 ہزار، بائیس گروسری والوں پر ایک لاکھ 82ہزار،گیارہ گوشت فروشوں پر 58 ہزار، 28 سبزی فروشوں پر 27 ہزار، 46فروٹ فروشوں پر ایک لاکھ 71ہزار اور26 دودھ فروشوں پر ایک لاکھ 96ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کراچی کے کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔