کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر بلدیا ت ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے انھیں منہدم کرنے اور متاثرہ مکینوں کے لئے رہائش کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کراچی کے دفتر میں اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے انتہائی 588مخدوش عمارتوں میں سے 471مخدوش عمارتوں کا جنرل سروے مکمل کرلیاہے سروے کے ذریعےملکیت سمیت مکینوں اور یونٹس سے متعلق تمام ضروری معلومات جمع کر لی گئی ہیں، اجلاس میں 59 خالی کرائی گئی عمارتوں کے مکینوں کی بحالی کے لئے ترجییحی اقدامات کرنے اور متاثرہ افراد کے لئے فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کراچی کے علاوہ حیدرآباد سکھر اورسندھ کے دیگر شہروں میں بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی مخدوش عمارتوں کا جامع سروے کرائے اور دیگر شہروں اور کو بھی شامل کرے ۔