کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس جیسے اسٹریٹجک اور حساس قومی اثاثوں کو نجی ہاتھوں میں دینا درحقیقت انہیں بیچنے کے مترادف ہے ،قومی اثاثے قوم کی امانت ہیں، انہیں چند افراد کے فائدے کے لیے قربان نہیں کیا جا سکتا، یہ فیصلے قومی مفادات کے خلاف، عوام دشمن اور ملک کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔