کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن عدالت جنوبی نے مریض کو غلط لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کے اجراء کے خلاف درخواست پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال کو 16لاکھ 80 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ اسپتال کو طبی غفلت اور ناقص سروس کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس سی کو ری ایکٹو ظاہر کیا گیا۔