کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سال نو کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 27 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،پولیس نے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ۔