کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میراتھون 2026 ”رن فار کراچی“ نہ صرف ایک اسپورٹس ایونٹ بلکہ دنیا بھر کے سامنے کراچی کا مثبت، روشن اور پُرامن چہرہ اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے،5 کلو میٹر میراتھون اتوار کوصبح دس بجے شروع ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ایونٹ کا حصہ بن سکیں،میرا تھون میں بین الاقوامی سطح کے اسپورٹس کھلاڑی بھی شرکت کے لیے کراچی آ رہے ہیں، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور انداز میں شریک ہوںیہ بات انہوں نے اے کے خان پارک، سی ویو میں BYD کراچی میرا تھون کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔