عمران پاکستانی سیاسی تاریخ کے نااہل وزیراعظم ثابت ہوئے، ضیاءعباس

March 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے نااہل وزیر اعظم ثابت ہوئے،عمران خان اپنے چار سالہ دور حکومت میں عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لئے کوئی کام نہ کرسکے، اقتدار سے محرومی کے بعد انہوں نے پہلے امریکا پر الزام تراشی کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے دھرنے اور جلسوں کی سیاست سے ملک کی معاشی صورت حال کو مزید ابتر کردیا۔