83 فیصد پاکستانیوں کو بے روزگاری میں اضافے پر شدید تشویش

March 29, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی عوام کی اکثریت ملکی معاشی صورتحال کے باعث بیروزگاری میں اضافے پرشدید پریشان ہیں اور مستقبل میں بہتری کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں ، 83 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ چھ ماہ کے مقابلےمیں بیروزگاری میں مزید اضافہ کے خدشے کا اظہار کیا ، 60 فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری بڑھنے کے خوف کااظہار کیا۔ اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان اور ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے جاری کردہ کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی سروے رپورٹ میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے دوہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔سروے میں 83 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ چھ ماہ کے مقابلےمیں بیروزگاری میں مزید اضافہ ہونے کا کہا ۔ جبکہ 10 فیصد نے بیروزگاری میں کمی کا بتایا۔6فیصد نے کوئی فرق نہ آنے کا کہا ۔1فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، 2022کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ میں 82فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری میں اضافےکا کہا تھا ۔