سرکاری ملازمین کی تربیت کیلئے سول سروسز اکیڈمی اور بیوٹمز کے درمیان معاہدہ

March 29, 2023

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان سول سروسز اکیڈمی (BCSA) نے صوبائی سرکاری ملازمین کے پہلے MCMC کورس کی ICT ٹریننگ کے انعقاد کے لیے BUITEMS کے ساتھ باضابطہ طور پر MOU مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اس تربیت میں جی آئی ایس ایپلی کیشنز میں ایک خصوصی سرٹیفکیٹ کورس اور فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا ویڑولائزیشن اور ایم سی ایم سی کے شرکاء کے لیے بہتر سروس ڈیلیوری شامل ہے۔ایم او یو پر ڈی جی بی سی ایس اے ڈاکٹر حفیظ جمالی اور قائم مقام وی سی بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے دستخط کیے جبکہ دوستین خان جمالدینی نے تقریب کی صدارت کی ڈاکٹر بختیار کاسی، ڈین فیکلٹی آف آئی ٹی بیوٹمز اور یو این ڈی پی کے شاہ ناصر خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دوستین جمالدینی نے BCSA اور BUITEMS کو صوبہ بلوچستان کے افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہم آہنگی لانے پر مبارکباد دی اور اسے صوبے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ اس موقع پر وی سی BUITEMS نے BCSA کو بلوچستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔