کوئٹہ: گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، 17 دکاندار گرفتار،7 دکانیں سیل

March 29, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں 17دکانداروں گرفتار جبکہ سات دکانیں سیل کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو ٗ اسپیشل مجسٹریٹ سٹی ماریہ شمعون کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے ایون سٹی، بروری روڈ اور سریاب میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر17 دکانداروں کو گرفتارکر کے سات دکانیں سیل کردیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی ماریہ شمعون نے کہا کہ یہ کاروائیاں رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہیں گی کیونکہ یہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور مہنگائی کے ہاتھوں پسی ہوئی عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائےرمضان المبارک میں عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر شہر میں سستے بازاروں کے قیام کو عمل میں لایا گیا ہے جہاں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردونوش کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نےکہا کہ سستے بازاروں میں لوگوں کو جو ریلیف مل رہا ہے اس کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے جلد سستا بازار میں عارضی پرچون سٹور بھی قائم کیا جائے گا سب ڈویژن صدر نواکلی میں قائم سستا بازار میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر 150سے زائد آٹے کے تھیلے سرکاری رعایتی نرخ پر تقسیم کیے گئے۔