لاہور(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد کھگہ نے وکیل شعیب کو تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس میں سب انسپکٹر تھانہ نواب ٹاؤن عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گاڑی میں جا رہے سب انسپکٹر نے راستے میں روک کر بدتمیزی کی۔