برطانیہ میں گھر سے دوسری جنگ عظیم کا دستی بم برآمد

March 30, 2023

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نہ پھٹنے والا دستی بم گھر کے باغیچے سے برآمد ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 9سالہ بچے نے کھیل کے دوران ملنے والے بم سے متعلق اپنی والدہ کو آگاہ کیا جس پر پولیس کو فوراً اطلاع دی گئی۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ بم اسکواڈ کی جانب سے گرینیڈ کا باقاعدہ ایکسرے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ گرینیڈ خطرناک تھا اور پھٹ سکتا تھا تاہم بم کو ناکارہ بنادیاگیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بم کی تصاویر اور واقعے کی تفصیلات فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔