گھر میں گھسنے کی کوشش، جمائما نے نوجوانوں کی تصاویر شیئر کردیں

March 31, 2023

لندن (نیوز ڈیسک) جمائما اسمتھ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔جمائما نے ٹوئٹر پر 2نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپیل کی کہ اگر کوئی ان دونوں کو جانتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرے، تصویر میں دونوں نوجوانوں کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں۔جمائما نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چند روز قبل بھی ماسک پہنے نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جمائما کا مزید کہنا تھا کہ دونوں واقعات ان ہی نوجوانوں نے کئےیا وہ مختلف لوگ تھے اس بارے میں علم نہیں، سوشل میڈیا صارفین نے جمائما سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پولیس سے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔