لیبر کے موجودہ سٹی کونسلر رشمی کانت ڈی سلیکٹ کئے جانے پر ٹوریز میں شامل

March 31, 2023

لندن (پی اے) لیسٹر کے ایک سابق لارڈ میئر اور موجودہ سٹی کونسلر لیبر کی جانب سے غیر منتخب کئے جانے کے بعد کنزرویٹو میں چلے گئے ہیں۔ گزشتہ 18برسوں سے لیبر کی نمائندگی کرنے والے رشمی کانت جوشی 4 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹوری امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔ وہ ان 19موجودہ لیبر کونسلرز میں سے ایک ہیں، جنہیں پارٹی نے پولنگ سے قبل غیر منتخب کر دیا تھا۔ کمنٹس کیلئے پارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ مسٹر جوشی کا فیصلہ پال ویسٹلی اور ہیمنت رائے بھاٹیہ کے بعد سامنے آیا ہے، جو بیومونٹ لیز کی نمائندگی کرتے ہیں اور لیبر کی جانب سے انہیں بھی غیر منتخب کیا گیا تھا اور وہ ٹوریز میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو واحد پارٹی ہے، جو شہر میں جمہوریت کو واپس لا سکتی ہے۔ مسٹر جوشی نے لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کو بتایا کہ لیسٹر کیلئے کنزرویٹو کا منشور اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ہم کس طرح مقامی افراد کو اولین ترجیح دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنڈز کو سٹی سینٹر سے لوکل کمیونشٹیز کی جانب منتقل کر سکتے ہیں اور ہم لیسٹر میں جابس واپس لا سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کنزرویٹو کے پاس لیسٹر کیلئے بہترین پروگرام ہے اور مجھے اس لوکل پارٹی کا رکن ہونے پر فخر ہے۔ لیسٹر میں تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔ لیبر کے زیر انتظام اس اتھارٹی کی مئی میں ہر سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔ ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اب پولنگ سٹیشن پر ایک قابل قبول فوٹوگرافی آئی ڈی دکھانا ہوگی۔ غیر منتخب کئے جانے والے لیسٹر لیبر کونسلرز میں روما علی (ہمبرسٹون اینڈ ہیملٹن)پدمنی چامنڈ (بلگریو)لوئس فونسیکا (نارتھ ایونگٹن)سٹیفن جی (تھرن کورٹ)رشمی کانت جوشی (نارتھ ایونگٹن) شاہد خان (ایوننگٹن) پیٹرک کٹرک (کاسل) کرک ماسٹر (سٹونی گیٹ)جیکی نینگریو (ویسٹ کوٹ)ریٹا پٹیل (رشے میڈ)ہیمنت رائے بھاٹیہ (بیومونٹ لیز) شرمین رحمٰن (سٹونی گیٹ) گروندر سنگھ سندھو (ہمبر سٹون اور ہیملٹن)ڈیبورا سنگسٹر (کاسل) نیتا سولنکی (بلگریو)امینور تھلکدار (سٹونی گیٹ) مہندرویلند (بلگریو) پال ویسٹلی (بیومونٹ لیز)راس ولموٹ (رشی میڈ) شامل ہیں۔