فیض ٹاؤن روڈ پر تجاوزات، مضر صحت گوشت بھی کھلے عام فروخت

March 31, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن عملے کی سر پرستی میں احمد آباد فیض ٹاؤن روڈ میں تجاوزات کی بھر مار بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت کی جانے لگی فیض ٹاون روڈ پٹرول پمپ کے سامنے قصائی موجود ہے جوکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اٹھاتے ہوئے سلاٹر ہاوس کی بجائے روڈ پر ہی جانور ذبح کر کے ساری الائشیں روڈ پر بکھیر رکھتا ہے جس کی وجہ سے علاقے تعفن پھیل رہا ھے اہل علاقہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے متعدد بار شکایات درج کرائی لیکن تجاوزات مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی جبکہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔