متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

March 31, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے انتظامی بنیادو ں پر شہر کے مختلف ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر یاسر عباس ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، انسپکٹر زاہد شاہ کو ایس ایچ او مستی گیٹ، سب انسپکٹر خالد فاروق ایس ایچ او اسلام پورہ، ڈولفن سکواڈ سے انسپکٹر شاہ زیب کو ایس ایچ او شاہدرہ،انسپکٹر محمد افضل شاہدرہ سے ایس ایچ او چوہنگ،تھا نہ کاہنہ سے سب انسپکٹر کاشف یوسف ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اورپولیس لائنز سے سب انسپکٹر اعتزاز عارف ایس ایچ او اکبری گیٹ تعینات جبکہ ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر حمزہ نواز، ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر آصف عطاء،ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر شعیب خان،ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سب انسپکٹر محمد فاروق اور ایس ایچ اواکبری گیٹ سب انسپکٹر محمد صدیق کوپولیس لائنز کلوز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔