یتیموں کی کفالت ودیگر کیلئے مخیر حضرات تعاون کریں، الخدمت فاؤنڈیشن

April 01, 2023

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہے کہ فاؤنڈیشن کی ڈونر کانفرنسزمیں مخیر حضرات اور تاجر برادری کی جانب سے بھر پور اعتماد،مددوتائیدہماری کامیابی ہے تمام پراجیکٹ مخیر حضرات معاونین اور رضاکاروں کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں مخیر حضرات اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ رمضان المبارک میں یتیموں کی کفالت ،بیواؤں ،مساکین ودیہاڑی دار طبقات کی مدد پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیم وصحت کے پراجیکٹس چلانے کیلئے فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے مخیر حضرات کے وفدسے ملاقات میں گفتگو ،فاؤنڈیشن کے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم ہر سطح پر فرض کو قرض سمجھ کرکام کرتے ہیں غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام پراجیکٹس میں ایمانداری دیانت داری اور اخلاص کو اولیت حاصل ہے سہ ماہی ششماہی اور سالانہ آڈٹ کا بہترین نظام ہے۔ فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں گزشتہ سال سترکروڑروپے پریشان حال عوام پر خرچ کئے الخدمت فاؤنڈیشن نے خواتین ونگ کے تعاون سے سیلاب متاثرین ،خیمہ بستیاں، خوراک ورہائش اور تعلیم کی فراہمی سمیت لاکھوں پریشان حال عوام کی مددوخدمت کی مخیر حضرات وشہریوں اورعام لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کریں۔