لاہور (نمائندہ جنگ) سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی راہداری ریمانڈ پر ایف آئی اے سے اینٹی کرپشن پنجاب منتقل ،محمد خان بھٹی کو گوجرانولہ میں روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر لایا گیا۔اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ گوجرانولہ اینٹی کرپشن عدالت سے حاصل کیا ۔