کورونا کے پانچ مریض رپورٹ

April 01, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے ایک کا تعلق دوسرے ضلع سے ہے۔ راولپنڈی ضلع میں اب تک کورونا وا ئرس سے متاثرہ کل44175ریضوں میں سے 42806ڈسچارج جبکہ1341اموات ہوئیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد28ہے ۔ جو ہوم آئسو لیشن میں ہیں۔ پازیٹو یٹی ریٹ ایک اعشاریہ 52فیصدرہا۔