مردان، سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید

April 02, 2023

پشاور(اے پی پی)کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ اہلکار شہید ہو گیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے مردان کے علاقہ جہانگیر آباد میں چھاپہ مارا، اس موقع پر مبینہ دہشت گرد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد بھی مارا گیا۔