سٹریٹ کرائم بے قابو رہا، متعدد افراد سے موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی

April 02, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 2رکشوں 22موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔شہرکے مختلف علاقوں میں 11افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ میں دوموٹرسائیکل سوارسبحان محمود اورسعدسے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور18ہزار روپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈپر تین مسلح ملزمان احسن رضا سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،سیدپورروڈپر دوموٹرسائیکل سوار محمد طلحہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور8ہزار روپے،تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈپر مبشر نصیر عباسی سے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑہرپال میں دوموٹرسائیکل سوار اسماعیل مرزا سے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھیری حسن آبادمیںدونامعلوم ملزمان حسن عبداللہ سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں عبدالمنان ، محمد زبیراور زین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہاتھا تین بغیر نمبر موٹر سائیکل سوارآئے اورگن پوائنٹ پران کاموٹرسائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر محمد قاسم گھر کے قریب اپنی بکریاں چرارہا تھا کہ اسی دوران ایک کار میں 3 آدمی آئے اور دو بکرے اور ایک بکری زبردستی گاڑی میں ڈال لی مزاحمت پرانہوں نے اسےلاتوں مکھوں سے مارا پیٹا اور فرارہوگئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں سووفٹ کورئیرکمپنی کے ڈیلیوری رائیڈر شہر یار سےدونامعلوم ملزمان 12 پارسل گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے ،تھانہ چکری کے علاقہ بکرہ میں محمد فاروق کی زمین پر ان کے چوکیدار ندیم عباس ، تنویر اور اسحاق کو 25سے 30افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور درختوں کی کٹائی شروع کر دی درختوں کی کٹائی منع کرنے پر انہیں زدوکوب کیا اور فائرنگ شروع کر دی اور اسلحہ کی نوک پر12لاکھ روپے کے درخت کاٹ کر لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپر محبوب احمد کاموبائل ،سسکتھ روڈپر محمد شہریار اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا جہاں ایک نامعلوم شخص گن پوائنٹ پرگھڑی مالیتی 2لاکھ 27ہزار روپے چھین کرلے گیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفرالحق روڈپر غلام مصطفی کی بیٹی صباء کا موبائل ،محلہ حکم دادمیں نعمان ایوب کے مکان سےپینٹ ،موٹر ، تاریں اورپنکھے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں تصدق حسین کے کمرے سے 15سوروپےاور موبائل،سیدپورروڈپر عاصمہ زاہد کی گاڑی میں سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں تنویر کے گھر کے تالے توڑ کر سونا مالیتی 6لاکھ روپے ، نقدی 10لاکھ روپے اور کپڑے و برتن کل مالیتی 50ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار میجر زرغام اشرف ڈار کی گاڑی سے 8ہزارروپے ،شناختی کارڈ ، فوجی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس ، اوراے ٹی ایم کارڈ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ شیرزمان کالونی میں زین چودھریگھر سےچار واش روم کاسامان ، 8پنکھے اور گھر میں موجود الماریوں میں سے سامان اور دروازوں کے تالے اور دیگر اشیاء چوری ہوگئیں۔