وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں سے بھی محروم

April 02, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،راہ زنی اورچوری کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں چھ موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں حمزہ اکرام کو خیابان چوک کے قریب سی ڈی اے والے ناکے پردونامعلوم افرادنےلائٹ مارکرروکااوراسلحہ تان کراس سے57ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین ٹومیں حارث محموداپنے کزن تیمور مسعودکے ہمراہ اپنی گاڑی میں سامان رکھ کرجوں ہی اپنے گھرکے دروازے پرپہنچا توموٹرسائیکل سوارآگئے جوگن پوائنٹ پر ان دونوں کے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی جے پی روڈپر محمدسلیمان خان پیدل جارہاتھا کہ ایک گاڑی میں سوارتین نامعلوم ملزموں نے اسے روک لیا اورزبردستی اپنی گاڑی میں بٹھاکراس سے21ہزارروپے اوراے ٹی ایم کارڈچھین لیا اوراوراے ٹی ایم کاکوڈمعلوم کرکے اسے اتارکرفرارہوگئے جنہوں نے کچھ دیربعداس کے اے ٹی ایم کارڈسے بیس ہزارروپے بھی نکلوالئے،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ میں چک شہزادفارم ہاؤسزکے قریب تین موٹرسائیکل سوارمحمدالیاس سے گن پوائنٹ پرپندرہ ہزارروپے اورموبائل ،تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ون میں محسن خان اوراس کے دوست بدراحمدیاسرسے دوموٹرسائیکل سوارموبائل فون چھین ،تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین تھری میں دوموٹرسائیکل سوارمحمدعثمان سے موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ فیض آبادمیں علی رضاکالیپ ٹاپ چوری ہوگیا،تھانہ گولڑہ کے علاقہ سے نظائراحمدکی گاڑی ، تھانہ کورال کے علاقہ سے کاشف منظورکھوکھرکی گاڑی ،تھا نہ سبزی منڈی کے علاقہ سے وقاص سلیم کی گاڑی ،تھانہ آبپارہ کے علاقہ سے عامرشہزادکاموٹرسائیکل ،تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ سے زین سرفرازکاموٹرسائیکل ،تھانہ مارگلہ کے علاقہ فیصل مسجدسے مجیب الرحمان کاموٹرسائیکل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے محمدعادل کاموٹرسائیکل ،تھانہ ترنول کے علاقہ سے عمیرنوازکاموٹرسائیکل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے حمزہ ساجدکاموٹرسائیکل چوری ہوگیا ۔