امریکا، موٹی خاتون کو طیارے سے پہلے وزن چیک کرنے کی مشین پر چڑھا دیا گیا

May 20, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کی ایک فضائی کمپنی نے موٹاپے کا شکار خاتون مسافر کو سامان کا وزن چیک کرنے والی مشین پر چڑھا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ مسافر کو سفر کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرلائن کمپنی کی جانب سے مسافروں کو بتایا گیا تھا کہ انہیں مسافروں کا وزن معلوم کرنا ہوگا کیونکہ طیارہ چھوٹا تھا اور یہ اقدام حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اس عمل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دیگر مسافروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں کی توہین قرار دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی کو مسافروں کا وزن چیک کرنے کے لیے ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کرنا چاہیے جس سے مسافروں کی توہین کا پہلو نکلتا ہو۔