واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے یوم تحفظ محنت کش منایا

May 26, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائدین کی کال ملک بھر میں واپڈا محنت کشوں نے عدم تحفظ ، بھرتی میں غیر معمولی تاخیر تنخواہوں میں عدم اضافہ اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف یوم تحفظ محنت کش منایا ۔اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام چھوڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہر ے کئے اور ریلیاں نکالی ۔23 مئی کو مرکزی چیئر مین گوہر تاج ، صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی، صوبائی وائس چیئر مین یاسرکامران ، صوبائی ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر ، صوبائی سیکرٹری فنانس ناصرخان اوردیگر کی قیادت میں پسکو/ ٹسکو کے ہزاروں محنت کشوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور ریلی نکالی ۔مظاہر ین سے صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ، مرکزی چیئر مین گوہر تاج ،وائس چیئر مین یاسر کامران ،ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند اودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن پر زور دیا کہ ملک میں سیکورٹی فورسز کے بعد واپڈا واحد قومی ادارہ ہے جو کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بجلی کا نظام چلا رہے ہیں فیلڈ سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے آئے روز حادثات بجلی میں لائن سٹاف لقمہ اجل بن رہا ہے نیز واپڈا قیمتی لائن سٹاف سے محروم ہو رہا ہے جو کہ حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ لائن سٹاف کو حادثات بجلی سے محفوظ بنانے کے لئے بلا تاخیر پسکو/ٹسکومیں ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے ۔اورواپڈا محنت کشوں کو تحفظ فراہم کر کے مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے نیز پی ڈی ایم کی تجربہ کار حکومت بجٹ میں اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کر کے غریب عوام کو خصوصی ریلیف دیں ۔کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کا قوت خرید جوا ب دے گئی ہے جبکہ محنت کشوں کے بچے صحت و تعلیم تو دور کی بات ہے دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں نیز مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔آخر میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے پسیکو بورڈ آف ڈائریکٹر اور پیسکو انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ چیف انجینئر کمرشل پیسکو طاہر معین کو بحال کیا جائے کیونکہ مذکور ہ آفیسر ایک ایماندار فرض شناس اور پیسکو کا قیمتی سرمایہ ہے ۔