سی پیک کے 10 برس مکمل، منصوبہ پاک چین دوستی کی شاندار مثال قرار

May 26, 2023

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) سی پیک منصوبہ کورواں برس 10سال مکمل ہوگئے ہیں اور 62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ چین اورپاکستان کے مابین دوستی کی شاندار مثال قرار دیاگیا ہے،اہم سنگ میل کے موقع پر جولائی میں خصوصی تقریبات منعقد ہو نگی ،چینی قیادت کو شرکت کی دعوت،پاکستانی وفود چین کا دورہ کرینگے۔