رینجرز پر حملے سے متعلق 5 سال پرانے مقدمے میں تین ملزمان بری

May 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز پر مسلح حملے سے متعلق5سال پرانے مقدمے میں تین ملزمان کو بری کر دیا،سرفراز حسین، آصف ذکری اور عبدالمجید پر مارچ 2018میں لیاری کے علی محمد ذکری محلہ میں نیم فوجی دستوں پر دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور سرفراز کو زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کر لیا گیا، لیاری وارفیئر کے مرکزی کردار غفار ذکری، ماجد اور آصف سمیت سات سے آٹھ ملزمان گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔