کراچی(اسٹاف رپورٹر) 2024میں کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کی گئی ہتھنی مدھوبالا بیمار ہوگئی،مدھوبالا گزشتہ روز اچانک زمین پر گرگئی تھی اس کے پاؤں میں ماضی میں بھی انفیکشن اور پھوڑے کا مسئلہ سامنے آچکا ہے،ذرائع کے مطابق ہتھنی کو کھڑا کرنے کے لیے کرین کی مدد لی گئی،مدھوبالا ران پر سوجن کے باعث پچھلی ٹانگ استعمال نہیں کرپارہی،ہتھنی کوحالیہ دنوں میں کیلشیم کی کمی کا مسئلہ درپیش تھااس کے کچھ طبی ٹیسٹ بھی کرائے گئےہیں،، انتظامیہ سفاری پارک کے مطابق مدھوبالا کو دی جانے والی ادویات میں اینٹی بایوٹک شامل ہیں،ادویات ممکنہ بیکیٹریا سے ہونے والے انفیکشن کے خدشے کے پیش نظردی گئی ہیں، ویٹرنری ماہر ین کا کہنا ہے کہ عرصے تک سخت فرش پر رہنا ہاتھیوں کے پاؤں کے مسائل کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔