کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں پہلی کچرا کمپیکٹر مشین نصب کر دی گئی ،چیئرمین ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ مشین کچرے کو کمپیکٹ کرنے کے بعد اسے لینڈ فل سائٹ تک منتقل کرنے میں معاون ثابت ہوگی، کمپیکٹر میں تقریباً 22 ٹن تک کا کچرا کمپریس کیا جا سکتا ہے، گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر گلبرگ ٹاؤن میں چار کچرا کمپیکٹر مشینیں نصب کی جائیں گی،چیئرمین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔