جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل بے گناہ قرار، رہا کرنے کا حکم

May 28, 2023

کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلا ؤگھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے عمران اسماعیل کا ریلیز آرڈر بھی جاری کر دیا۔عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرا دی۔