ٹیکس چوری کے الزام میں حیدرآباد کی کاروباری شخصیت گرفتار

May 28, 2023

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ڈاریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد نے ٹیکس چوری،مالیاتی لین دین میں ہیرا پھیری،جعلی انوائسز کے اجرا اور وصولی سمیت شہریوں کے شناختی کارڈ کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں حیدرآباد کی ایک اہم کاروباری شخصیت دانش قریشی کو گرفتار کرلیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ایک رجسٹرڈ تجارتی ادارے کا مالک ہے جس نے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کیلئے ایک پیچیدہ نظام کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ طویل تفتیش اور متعدد انویسٹی گیشن اداروں کی انکوئری میں جعلسازی وٹیکس چوری کرنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔